بابراعظم نے فہد مصطفیٰ کی کونسی خواہش پوری کر دی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فہد مصطفیٰ کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیل کر اُن کی خواہش پوری کردی۔
فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سب ہی فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم اُن کے بیٹے موسیٰ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)


فہد مصطفیٰ نے اس ویڈیو کو انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میرا اسٹار بیٹا موسیٰ، موجودہ اسٹار اور پاکستان کے فخر بابر اعظم کے ساتھ۔‘


دوسری جانب ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی خواہش کے پورے ہونے پر لکھا ہے کہ ’خواب اور خواہشیں ضرور پوری ہوتی ہیں۔‘