مریم نواز سے جیل میں گزاری گئی زندگی پر کتاب لکھنے کا مطالبہ
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جیل کی زندگی اور صعبتوں پر کتاب لکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’میڈم، آپ کتاب لکھیں، آپ کو جو کٹہرے میں لایا گیا، جو آپ پر گزری، جیل کی داستانیں، ساری دھمکیاں، میم اب لکھ ڈالیں۔‘
اس ٹوئٹ کو مریم نواز کی جانب سے ناصرف ری ٹوئٹ کیا گیا بلکہ جواب بھی دیا گیا ہے۔
سب باتیں کروں گی قوم سے ایک دن! https://t.co/qdJ620WWo6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2022
مریم نواز نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’سب باتیں کروں گی قوم سے ایک دن!‘