راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا،جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں . لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے .

اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی . راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹرسائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دئیے ہیں .
اسلام آباد جانے والے راستوں کو بھی بند کیے جانے کا امکان ہے . رپورٹ کے مطابق سگیاں پل کو بھی ٹریکٹر ٹرالیاں لگا کر بند کر دیا گیا ہے . کسی بھی ناخشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں موجودہے . چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کے گھروں پر چھاپوں سے ن لیگ کا چہرہ پھر عیاں ہوگیا .

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہ اکہ پرامن احتجاج تمام شہریوں کا حق ہے، ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے اس کی یہ فاشست فطرت ظاہر ہوجاتی ہے . انہوں نے کہا کہ ہم نے ن لیگ ، پی پی پی اور جے یو آئی کے مارچ نہیں روکے نہ کریک ڈاون کیا تھا جبکہ ہمارے کارکنوں کے گھروں پر کریک ڈاؤن ان کے ہینڈلرز سے متعلق بھی سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے .
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے . پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس لا ہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے .
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے گارڈن ٹاؤن لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما موجود تھے . پنجاب اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، یاسر گیلانی، سابق صوبائی وزیر چودھری اخلاق ،سعدیہ سہیل،پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاویدمون ،گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سینیررہنما صدیق مہر سمیت کئی دیگر رہنماوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے . خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں