خان صاحب تھوڑا اسلامک ٹچ بھی دیں، قاسم سوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری کی جانب سے عمران خان کو دوران خطاب لقمہ دینے کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کو دورانِ خطاب کہا کہ ’’خان صاحب، تھوڑا اسلامک ٹچ بھی دیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی مثال دے دیں‘‘۔
قاسم سوری کے مشورے کے بعد عمران خان نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے شرکا سے کہا کہ ’’میں خود کو عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کہتا ہوں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیروکار ہوں‘‘۔


انہوں نے مزید کہا کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ چیز سیکھائی تھی کہ انسانوں کو اکٹھا کرنا ہے تقسیم نہیں کرنا اور میری بھی یہی کوشش ہے کہ قوم کو اکٹھا کروں۔
عمران خان کے اس کلپ کو وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شیئر کیا ہے۔