دعا، نمرہ کو پیر کو ہر صورت پیش کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا ھکم دے دیا۔نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس نے سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس کی پیشرفت رپورٹ بھی پیش کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرہ کیس کے ساتھ اس کیس کو سنیں گے، آئی جی سے کہہ دیں کہ لڑکیاں پیش نہ کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
عدالت نے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہی یہ ہے، اب ہمارے پاس آئی جی کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔
جسٹس آغا فیصل نے مزید کہا کہ آئی جی بننے کے لیے اور بہت ہیں، پولیس ہمارے ساتھ مذاق کر رہی ہے کیا ہم نہیں جانتے۔اس موقع پر عدالت نے پیر کو آئی جی کو عدالت طلب کرلیا۔