صبا قمر کو پھول بھیجنے والا شخص کون ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے پھول بھیجنے والے مداح کے بارے میں بتادیا ہے۔صبا قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ ’آپ اکثر اپنی انسٹااسٹوریز پر پھولوں کی تصاویر شیئر کررہی ہوتی ہیں تو آپ کے لیے وہ پھول کون بھیجتا ہے؟‘
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’پھول ہمیشہ پیار کرنے والے لوگ بھیجتے ہیں۔‘صبا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’میں آپ کو اتنا بتا سکتی ہوں کہ جو بھی اُنہیں پھول بھیج رہا ہے وہ پاکستانی نہیں ہے، اس لیے میرے کسی بھی پاکستانی مداح کو احساسِ کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
صبا قمر سے یہ بھی پوچھا گیا کہ یہ بیرون ملک سے پھول بھیجنے والا شخص سامنے کب آنے والا ہے؟جس پر اُنہوں نے شرماتے ہوئےجواب دیا کہ’جو حالات چل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔‘