سونم کپور نے کس فلم کا معاوضہ صرف 11 روپے لیا تھا؟مداحوں کیلئے انتہائی حیران کن خبر آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک فلم میں کام کرنے کے محض 11 روپے بطور معاوضہ لیے تھے؟سننے میں یہ بات کافی عجیب لگتی ہے لیکن یہ بات بالکل سچ ہے۔ 2009 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم دہلی 6 کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے یہ انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا ہے۔دی اسٹر ینجران دی مرر میں راکیش نے لکھا کہ سونم اورمیری دہلی کا کی شوٹنگ کے دوران کافی اچھی دوستی ہوگئی تھی جس کے بعدمیں نے فلم بھاگ ملکھابھاگ 2013 میں سونم کپور کاکاسٹ کیا اورا سی فلم میں اداکارہ نے گیارہ روپے لیے ۔

انہوں نے لکھا کہ سونم کی فلم میں گیسٹ اپیئر نس تھی اسی وجہ سے وہ فلم کے کچھ ہی حصے میں دکھائی دیں لیکن انہوں نے اس فلم میں جان ڈال دی ۔راکیش نے یہ بھی بتایا کہ سونم نے بذات خود اپنے لیے 11 روپے معاوضہ قبول کیا تھا، وہ بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم کیلئے بہت خوش تھیں اور انہوں نے میرا شکریہ ادا بھی کیا۔