بیٹیوں میں جان بستی ہے ۔۔ شاہد آفریدی بیٹی کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتے رہے، ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے
کراچی (قدرت روزنامہ)بیٹیاں اللہ پاک کی سب سے بڑی رحمت ہوتی ہیں اور انہی سے گھروں میں رونق ہوتی ہے۔ اور اب بات کرتے ہیں پاکستان کے اسٹار شاہد آفریدی کی جن کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک ویڈیو خوب گردش کر رہی ہے۔
جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی اروا کے ہمراہ کسی جگہ کھانا کھا رہے ہیں اس موقعے پر وہ ایک کولڈ ڈرنک پینے کیلئے کھول رہے ہیں اور اپنی بیٹی کو اس کا من پسند کھانا کھلا رہے ہیں۔
یہی نہیں پیار محبت اور شفقت کے ساتھ بیٹی کے ساتھ باتیں بھی کر رہے ہیں جس سے ان کی بیٹی بہت خوشی محسوس کر رہی ہے اور خوشی محسوس بھی کیوں نہ کرے کیونکہ بیٹی کیلئے اس کا والد ہی اس کا سپر ہیرو اور سب کچھ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اسے کچھ ہی دیر میں 27 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔