جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نےجسٹس جمال خان مندوخیل سےحلف لیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس جمال خان مندوخیل کی تقریبِ حلف برداری میں ججز، وکلاء، لاء افسران اور عدالتی اسٹاف نے شرکت کی۔جسٹس جمال خان مندوخیل کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد16ہوگئی۔