بھارتی اداکارہ اپنا ایک لاکھ روپے ٹھیلے پر بھول گئیں ، جب یاد آیا اور واپس آئی تو کیا ہوا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آ ئے گا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ اور کانگریس رہنما کامیا پنجابی سٹریٹ فوڈ کھانے نکلیں تو ٹھیلے پر ایک لاکھ روپے ہی بھول گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیا پنجابی اندور میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں، وہیں کچھ دوستوں کے ساتھ انہوں نے شہر کی معروف فوڈ سٹریٹ جانے کا سوچا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس ایک لفافہ تھا جس میں ایک لاکھ روپے نقد تھے، میں نے وہ لفافہ وہیں میز پر رکھا اور ہم کھانے کرسیوں پر بیٹھ گئے۔
اداکارہ کے مطابق وہ کھا پی کر اور بل ادا کرکے وہاں سے نکل گئیں، کچھ دیر بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور پیسوں کا یاد آیا تو وہ فوری طور پر اپنی ایک دوست کے ہمراہ اس ٹھیلے والے کے پاس پہنچیں۔میں سارے راستے یہ ہی سوچتی جارہی تھی کہ اگر مجھے وہ لفافہ واپس ملتا ہے تو میں کس قدر خوش قسمت ہوں گی اور پھر جب فوڈ اسٹریٹ آئی اور سٹال پر گئی تو وہاں کے مالک نے وہ لفافہ سنبھال کر رکھا تھا جو میرے پوچھنے پر مجھے دے دیا گیا۔کامیا پنجابی کا کہنا تھا کہ وہ رقم واپس دیکھ کر مجھے یقین نہیں آرہا تھا، اس قسم کا کچھ بھی ہونا انتہائی حیرت انگیز ہے، میرا خیال ہے کہ اندور شہر کے لوگ بے حد اچھے ہیں۔