فلم کا ٹریلر اب بھی نہیں آیا تو؟ فہد اور ماہرہ نے بڑی دھمکی دیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کے صف اول کے اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر اعلان کی گئی تاریخ پر ریلیز نہ کرنے پر دھمکی دے دی۔
فہد مصطفیٰ ٰنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کے ہمراہ فلم کے ایک سین کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر اب ٹریلرنہیں آیا تو اسے گولی مار دینگے‘۔


فہد مصطفیٰ کی پوسٹ میں شئیر کردہ تصویر میں وہ اور ماہرہ خان کسی کو گولی مارتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اب فہد کا اشارہ کس طرف ہے، وہ کسے گولی مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں ، یہ تو کوئی نہیں جانتا لیکن سوشل میڈیا صارفین ان کی اس پوسٹ پر خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)


واضح رہےکہ مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا لیکن ٹریلر فی الحال ابھی تک نہیں آیا۔

’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی اور اسے ابتدائی طور پر 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔


اگرچہ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر وبا کے باعث سینماؤں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔