پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں، بلاول بھٹو
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں۔بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات چاہتی ہے، سابق حکومت کا فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے انتخابی اصلاحات کے بعد صاف و شفاف انتخابات کروائیں، حقیقی جمہوریت کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، ہم نے انتخابی اصلاحات کا عمل شروع کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گن پوائنٹ پر یا کسی بھی دباؤ میں آ کر قانون سازی نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا ہدف رکھا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 2 سالوں میں دو طرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف ہے۔