خشک جلد پر برش پھیرنے کے ان فائدوں سے واقف ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہرایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سدا جواں دکھائی دیں اور اس مقصد کے لئے وہ کئی طرح کی تکنیک بھی استعمال کرتے ہیں لیکن یہاں پرسدا جواں نظر آنے کے لئے ایک ایسا مفرد طریقہ بیان کیا جارہا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔
آپ نے کبھی غورکیا جب آپ کسی سیلون میں جاتے ہیں تو بالوں کی کٹنگ کے بعد ایک نہایت نرم برش سے آپ کی جلد اورکپڑوں پر لگےبالوں کو صاف کیاجاتا ہے اسی طرح نہانے کے دوران بھی جسم کوصاف کرنے کے لئے برش کواستعمال کیاجاتا ہے۔ ماہرین نے اس برش کو خشک جلد پر پھیرنے کے حیرت انگیزفائدے بیان کئے ہیں جن میں ایک جلد کو جھریوں سے پاک جواں رکھنا ہے۔
اس تکنیک کو ہزاروں برس قبل چینی حکمت میں معالجیں نے جسم میں خون کی گردش اور بہاؤ کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیاتھا ان کا ماننا تھا کہ بیماریاں جسم میں کسی بھی رکاوٹ کے سبب نمودار ہوتی ہے اور جلد کو متحرک کر کے ان کو دور کیا جاسکتا ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کام کے لئے جلد ہی کیوں؟
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ جلد نے انسانی جسم کو ایک چادر کے طور پر ڈھانپ رکھا ہے اور یہی جسم کا سب سے بڑا عضو بھی ہے۔ یہ جسم میں گردش کرنے والے خون کا ایک تہائی فیصد حاصل کرتا ہے یہی وجہ ہے جسم کے نظام میں عدم توازن، کسی جز کی کمی یا رکاوٹ ہوتی ہے تو جلد ہی وہ پہلا عضو ہوتا ہے جو اس مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
لیمفاٹک سسٹم کو متحرک کرتا ہے
خشک جلد پر برش پھیرنے کے نتیجے میں لیمفاٹک نظام متحرک ہوجاتا ہے یہ ایک ایسا نظام ہے جو جسم کے تمام اعضاء کی افعال کی انجام دہی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے۔ یہ لمف نوڈس اور خون کی نالیوں کو متحرک کر کے نکاسی آب اور خون کی گردش میں اضافہ کا سبب بنتا ہے جو جلد کے خلیوں کی نشوونما کرتے ہیں، جلد کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں جبکہ فاسد مادوں کے اخراج کو یقینی بناتے ہیں اس طرح جلد صحت مند رہتی ہے۔
ایکسفولیٹ
جلد کو اگر ایکسفولیٹ نہ کیا جائے تو اس پرخلیات کی ایک تہہ سی بن جاتی ہے جو آپ کی رنگت کو ماند کردیتی ہے ساتھ ہی جلد کے مساموں میں جمی چکنائی اورگرد کے نتیجے میں دانے ہونے لگتے ہیں۔ خشک جلد برش پھیرنے سے جلد کی اوپری تہہ صاف ہوجاتی ہے اور اس طرح جلد صاف اور جواں محسوس ہوتی ہے۔
سیلولائٹ سے تحفظ
یہ جلد کا بہت ہی عام بیکٹیریل انفیکشن ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی فرد جلد پر سرخی، سوجن اور درد ہونے کی شکایت کرتا ہے اس سے نجات کے لئے کئی طرح کی کریمیں اور ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو اس کے لئے بہترین ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن اکثرنتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔ اس کے بجائے خشک جلد پر برش پھیرنے سے یہ قدرتی تکنیک اس مقصد کے لئے نہیات کارگر ثابت ہوتی ہے۔
یہ جلد کے نیچے جمی سخت چکنائی کو نرم کر کے انہیں یکساں طور پر تقسیم کر دیتی ہیں اس طرح سیلولائٹس کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
تناؤ میں کمی
موجودہ دور میں ہر کوئی کسی نہ کسی وجہ سے ذہنی تناؤکا شکار ہے اس کے نتیجے میں انسان اپنی عمر سے کئی برس بڑا دکھائی دیتا ہے جسم پر خشک برش پھیرنے سے جسم کو ہلکی سی مساج تھراپی محسوس ہوتی ہے جو تناؤ کوکم کرنے معاون ثابت ہوتی ہے۔