وزیراعظم نے کابینہ ارکان، سرکاری افسران کیلئے فری پیٹرول میں کٹوتی کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 60 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔