وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافے کی خوشخبری سنادی۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ صوبائی بجٹ کا محور عام آدمی ہونا چاہیے۔
حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں عوامی مشکلات کم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ میں غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔