دوسری شادی مشہور اینکر سے کی ہے ۔۔ ملک کے نامور سیاستدانوں کی دوسری اہلیہ کون سی مشہور خاتون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور سیاست دانوں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جن کی بیویاں بھی نوکری کر رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
فواد چوہدری:


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا شمار ان چند رہنماؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنے بیانیے اور دلچسپ انداز کی بدولت سب میں شہرت پا لیتے ہیں۔
لیکن ان کی اہلیہ بھی ایک کامیاب خاتون ہیں، جو کہ میڈیا فیلڈ سے وابسطہ ہیں۔ جبکہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد شوبز کا ایک جانا پہچانا نام ہے، حبا شوبز دنیا کا ایک نام جبکہ فواد سیاست کا ایک مشہور نام، دونوں نے اپنے اپنے پیشے میں نام بنا لیا ہے۔ فواد چوہدری اپنی بیگم حبا اور بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ ان کی ایک بیٹی کا نام نسا ہے۔
فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنی بیٹی نسا کے نام پر کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔ یہ برانڈ پاکستان برائڈل فیشن ویک میں حبا فواد نے اپنا برانڈ لانچ کیا تھا۔ حبا فواد کی شخصیت ایسی تھی یا تو پھر فواد چوہدری کے گن تھے کہ مشہور اداکارہ ریشم، سمیت کئی اداکاروں نے حبا فواد کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے۔
نجم سیٹھی:


سینئر صحافی نجم سیٹھی بھی سیاسی شخصیات میں شامل ہیں سابق نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نجم سیٹھی کی اہلیہ بھی میڈیا کا حصہ رہ چکی ہیں۔
جگنو محسن کا شمار ان چند سلجھی ہوئی اور باصلاحیت خواتین میں ہوتا ہے جو کہ پروگرام میزبان کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں جبکہ اب جگنو محسن سیاسی طور پر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔
فیصل سبزواری:


ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کی سیاست کا ایک اہم نام فیصل سبزواری اگرچہ میڈیا پر کافی چرچہ میں رہتے ہیں لیکن اس سب میں فیصل سبزواری نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی شادی کی خبریں سامنے آئیں۔
فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کی شادی نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، فیصل کی اہلیہ مدیحہ نقوی میڈٰیا میں بطور میزبان مارننگ شو اپنی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد سے وہ اپنی نجی زندگی کو زیادہ اہمیت دے رہی ہیں۔
سعد رفیق:

پاکستان مسلم ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سعد رفیق کی دوسری شادی اینکر شفق حرا سے ہوئی تھی، دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے رہنما نے ٹی وی اینکر سے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
فیصل واوڈا:


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا عام طور پر اپنے بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن فیصل واڈا کی شادی کی خبروں نے سب کی توجہ حاصل کی۔
فیصل واوڈا کی اہلیہ اینکر سعدیہ افضال ہیں جو کہ پروگرام میزبان بھی رہ چکی ہیں۔