جوان دکھنے کے لیے امریکی ماڈل کا ایسا بیان کہ لوگوں کو متلی ہو جائے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی ماڈل کم کارداشئین نے جوان نظر آنے کے لیے ایسا بیان دیا ہے کہ سننے والوں کو متلی ہوگئی۔جواں عمر دکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کہیں کہ مجھے جوان نظر آنے کے لیے روزانہ “پوپ” (انسانی فضلہ) کھانا پڑے گا تو میں وہ بھی کروں گی۔
نیو یارک ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں 41 سالہ ارب پتی کم کارداشئین نے رپورٹر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ وہ جوان نظر آنے کے لیے گندگی کھائیں گی۔
کِم فی الحال اپنی آنے والی اسزکن کئیر لائن”SKKN by Kim” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔انہوں نے نو مرحلوں پر مشتمل جلد کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کو متعارف کرایا جو کچھ لوگوں کو خوفناک لگ سکتی ہیں، لیکن کم اسے مزید قابل رسائی بنانے کی امید کرتی ہیں۔
کم نے بتایا کہ ان کے تمام نو پروڈکٹس کی مجموعی قیمت 630 ڈالرز ہے۔لیکن ٹینسن نہ لیں کیوں ہمارے علم کے مطابق، ان میں سے کسی میں بھی انسانی فضلہ شامل نہیں ہے۔کارداشیئنز کے لیے جلد کی دیکھ بھال کے لیے عجیب و غریب طریقے اپنانا کوئی نئی بات نہیں۔
2013 میں کم نے “ویمپائر فیشل” کے بعد اپنے خون کے چھینٹوں سے لبریز چہرے کی تصویر پوسٹ کی۔یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا کم کا یہ SKKN ان کی کامیاب لائن آف شیپ ویئر، سکمز، یا اب ناکارہ KKW بیوٹی اور KKW فریگرنس کے نقش قدم پر چلے گا۔