سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم نافذ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری دفاتر میں ای فائلنگ سسٹم کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔این آئی ٹی بی نے تمام وزارتوں میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم مکمل نافذ کر دیا۔ ای آفس نظام سےقومی خزانے سے لاکھوں روپےکی بچت ہوگی۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق وزارتوں کے ماتحت محکموں میں بھی ای آفس کا نفاذ شروع ہو گا۔
بلوچستان اور سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ کے لیے ای کیبنٹ پورٹل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں صوبائی حکومتوں نے ای کیبنٹ پورٹل تیارکرنے کی درخواست کی ہے۔
اقتصادی زونز کےلئے بھی ایک جدید ترین ڈیجیٹل پورٹل تیار کر لیا گیا ہے۔ اقتصادی زونز کے لئے تیار پورٹل کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔