پنجاب

کروڑوں کی سرکاری زمین ہتھیانے والے افراد پکڑے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن نے لاہور اور خانیوال میں کارر وائیاں کرتے ہوئے جعلسازی سے کروڑوں روپے کی سرکاری زمین ہتھیانے والے گروہ کو پکڑ لیا, لاہور ریجن بی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آسما انجم نے مفرور اشتہاری وقاص نوید کو شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا۔

تحصیلدار ، پٹواری اور کلرک سمیت سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے, ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان محمد عامر نے تحصیلدار مظفر ، پٹواری عاشق حسین ، کالونی کلرک اطہر اقبال سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تحصیلدار اور پٹواری نے جعلسازی سے پرائیویٹ مفاد کنندگان کے نام 495 کنال سرکاری زمین ٹرانسفر کردی تھی, ملزمان کے خلاف تھانہ خانیوال میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزمان نے سرکاری زمین کی جعلی دستاویزات تیار کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا, پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں