عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، بنی گالہ کے اطراف کارکنوں نے عارضی کیمپ قائم کرلئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظرپی ٹی آئی کے کارکنوں نے بنی گالہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بنی گالا پہنچ گئی۔کارکنوں نے عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف عارضی کیمپ قائم کرلئے، پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید بھی رات گئے کارکنان کے پاس پہنچے اور کارکنوں سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی۔