دعا منگی کیس کا فرار ملزم زوہیب قریشی گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)دعا منگی کیس کے فرار ملزم زوہیب قریشی کو کشمور سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔زوہیب قریشی کی گرفتاری سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بلوچستان سے گاڑی چوری کرکے فرار ہوا تھا۔
پولیس ناکہ بندی کرکے مین ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے خلاف گاڑی چوری کے 18 مقدمات درج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ملزم زوہیب قریشی عدالت میں پیشی کے بعد جیل واپس جاتے ہوئے طارق روڈ میں شاپنگ مال سے فرار ہوا تھا۔واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔