شوٹنگ کے دوران صبورعلی کےخطرناک سٹنٹ, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ صبور علی نے اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کیے گئے ایک سٹنٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر نئے ڈرامہ سیریل ’ نیہر’ کے ایک سین کی عکسبندی کے دوران پیش آنے واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ شوٹنگ کے دوران آرٹسٹ کو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور دلہن کے روپ میں آگ کے انتہائی قریب کھڑی ہیں اور سامنے رکھی ایل ای ڈی میں آگ بھڑک رہی ہے جو اسٹنٹ کے دوران گر جاتی ہے اور اس سے ان کے لہنگے کو آگ بھی لگ سکتی تھی۔
View this post on Instagram
صبور نے کیپشن میں لکھا، ‘زیادہ ترلوگ سوچتے ہیں کہ ہم سجتے سنورتے ہیں اور خوبصورت نظرآتے ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے’۔ڈرامے کے اس منظرکی عکسبندی سے متعلق صبورنے واضح کیا کہ ’ایسے مناظراکثر وبیشتررونما ہوتے رہتے ہیں، یہ شعبہ صرف گلیمرنہیں بلکہ بطور ایک اداکار بہت زیادہ محنت اور خطرناک اسٹنٹس کی ضرورت ہوتی ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ان کے بےشمار مداحوں نے ان کی محنت اور کام کی لگن کو سراہتے ہوئے اداکارہ کی خوب تعریف کی۔
خیال رہے کہ صبور علی کے ڈرامہ سیریل نیہر میں یہ دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح والدین بیٹی کو جہیز دے کر سسرال والوں کی مانگ کو پورا کرتے ہیں اور اگر توقعات کے مطابق جہیز نہ دیا جائے تو ان کی بیٹی کو کس طرح کے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے۔