مریم نواز نے ’ووٹ کو عزت دو ‘ کے بعد نیا نعرہ متعارف کروا دیا
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جماعت کے لیے نیا نعرہ متعارف کروا دیا ہے۔
گزشتہ دنوں مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر مسلم لیگ ن کی ٹیم کی میزبانی میں براہِ راست عوام سے بات چیت کی۔
View this post on Instagram
اس دوران مریم نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی حالات، معیشت اور مستقبل پر بات کی۔
مریم نواز شریف نے اپنی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کی جماعت کے لیے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے بعد نیا نعرہ متعارف کروایا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن نے پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالا اور اب بھی مسلم لیگ ن کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش مشکل حالات سے باہر نکالے گی۔
اُنہوں نے اپنی تقریر میں نیا نعرہ بلند کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ ’ہمارا ساتھ دینا، ہم اللّٰہ کے فضل سے کر چکے، کر کے دکھایا ہے اور کر کے دکھائیں گے۔‘
“We have done it before, we will do it again,” @MaryamNSharif announces new slogan for @pmln_org.
“کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے”۔ pic.twitter.com/1uGnDUPiqb
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) June 6, 2022
مریم نواز نے نیا نعرہ ’کر کے دکھایا ہے، کر کے دکھائیں گے‘ متعدد بار دُہرایا اور اپنی انسٹا گرام ٹیم سے بھی یہی نعرہ دہرانے کا کہا۔
We can,we will do❤️
It hits me hard pic.twitter.com/hjWwuQ5Slp— Mahi (@MaryamJ67416865) June 6, 2022
مریم نواز شریف کے اس نئے نعرے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
We have, we can and we will, Insha’Allah 🇵🇰
If not PMLN, then who? #WeHaveWeCanWeWill pic.twitter.com/rMoLQyNbtV— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) June 7, 2022
مریم نواز کی جانب سے یہ نیا نعرہ بعد ازاں اپنی دیگر ٹوئٹس میں بھی استعمال کیا گیا۔