محمد رضوان نےایک بار پھر ’ٹیم مین‘ ہونے کا ثبوت دیدیا

ملتان (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے ملتان میں ٹیم کا ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد گراؤنڈ کی صفائی بھی کی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پہلے ون ڈے میچ سے قبل شدید گرم موسم کے درمیان پاکستانی اسکواڈ نے گزشتہ روز اپنا دوسرا ٹریننگ سیشن مکمل کیا۔
قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن مکمل ہونے کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرکے محمد رضوان نے ایک بار پھر ٹیم مین ہونے کا ثبوت دے دیا۔اسی دوران، کرکٹر اسٹینڈ کی گرلز کے پیچھے اپنے مداحوں سے ملنے بھی گئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
اس کے علاوہ، محمد رضوان نے جیو سوپر کے ساتھ ایک مختصر گفتگو کے دوران ملتان کے لوگوں کی محبت کا جواب دیتے ہوئے شہریوں کو سلام کیا۔
واضح رہے کہ ملتان میں 14 سال کے وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ آخری بار، پاکستان نے 2008 میں ملتان میں بنگلہ دیش کی ایک ون ڈے میچ میں میزبانی کی تھی۔