اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہےکہ ٹک ٹاکر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی ضروری ہے .
ایک انٹرویو میں اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے لوگ مقبول ضرور ہوئے ہیں اوراس میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے .
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم مکمل طور پر ایک مختلف چیز ہے .
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے ہر کوئی پیسہ کما رہا ہے اور اب اس کا رخ بچوں کی جانب موڑ دیا گیا اور اس میں عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں کی گئی اس لئے ایسے بچوں کیلئے والدین کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے .
View this post on Instagram
. .
View this post on Instagram