عمران خان کی حکومت میں 27 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا، فرخ حبیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں 27 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں بجٹ سے پہلے بڑھا دیں، امپورٹڈ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی، پٹرولیم لیوی 60 روپے لگانے کے بعد پٹیرول کی قیمت 275 روپے فی لیٹر پر چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہونے جارہی ہے، عمران خان کی حکومت میں 27 فیصد برآمدات میں اضافہ ہوا، کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر رہی۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں ساڑھے چار فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا، عمران خان نے تمام مسائل کے باوجود بہترین پرفام کیا، اچھی خاصی چلتی حکومت کو ہٹانے کی کیا ضرورت تھی؟ پاکستان کے ہر شعبہ میں بہتری ہو رہی تھی۔
فرخ حبیب نے کہا کہ جو مہنگائی کا طوفان یہ لے آئے ہیں ہر جگہ پر پاکستانی قوم ان کے خلاف کھڑی ہوگی، شہباز شریف کے چودہ ملازمین کے ذاتی میں سولہ ارب روپے آیا، اور پھر یہ رقم شہباز شریف سلمان اور دیگر کے اکاؤنٹس میں گئی، چار ارب روپیہ مقصودہ چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور ان کا ملازم تھا گلزار اس کی بھی موت ہوئی، مقصود چپڑاسی کی موت سے بھی ان کو فائدہ ہوا، ان کو عدالتوں سے ضمانتیں بھی مل جاتی ہیں، نیب عدالتوں میں بارہ سور ارب کے کیسز ہیں، روسی قونصل جنرل باربار کہہ رہے ہیں ہمارے ساتھ بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی ترامیم کے بعد نیب کو ٹوتھ لیس بنایا گیا ہے، ہم نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پاکستان کی عدلیہ کا بہت بڑا کردار ہے، آپ کوئی قانون نہیں پاس کرسکتے جس سے ادارہ ٹوتھ لیس ہوجائے، ان کا مقصد کیا تھا؟فرخ حبیب نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت انہوں غلامی قبول کی، آزاد خارجہ پالیسی کے اوپر انہوں نے غلام خارجہ پالیسی قبول کی، ملک کے مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، پی ڈی ایم کو مشورہ دینا چاہتا ہوں یہ مل کر الیکشن لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا انتخابی نشان چیری بلاسم ہونا چاہئے، عوام ان کو ایسا سبق سکھائی گی کہ انہیں چیری بلاسم بھول جائے گی، امپورٹڈ حکومت کی کوئی سمت نظر نہیں آرہی، منی بجٹ صرف آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم پر 60 روپے کیوی لگانے سے پٹرل کی قیمت 275 روپے ہوجائے گی، 2013 سے 2018 رک ملکی برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، عمران خان حکومت میں ہوتے تو سستا پیٹرول پاکستان میں آچکا ہوتا، آج پاکستان پر بینک ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ خود کو این آر او 2 دے رہے ہیں، یہ لوگ اپنے گھر کا پراسیکیوٹر لاکر عدالتوں میں کھڑے کر دیتے ہیں، ان کے کیسز کی جو لوگ بھی تحقیقات کرتے ہیں ان کی موت ہوجاتی ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو نو ایکشن بیورو بنادیا گیا ہے، جب سے یہ حکومت آئی ہے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، بجٹ آنے سے پہلے ایک منی بجٹ پیش کیا گیا۔