ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا پاکستان کا دورہ، آئی ایس پی آر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل جوان مارٹن نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ارجنٹائن کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل جوان مارٹن نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی، ٹریننگ کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر جنرل جوان مارٹن نے کہا کہ باہمی مفاد پر مبنی رابطوں سے دونوں ملکوں کی افواج کے مابین تعلقات مضبوط ہوں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے پاکستان، ارجنٹائن کے مابین طویل مدتی، پائیدار دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، چیف آف جنرل اسٹاف، ارجنٹائن کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔