بٹ کوائن کی قیمت بھی 18ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بٹ کوائن کی قیمت بھی 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، امریکی سرمایہ کارشرح سود میں اضافے کے خدشات سے خوفزدہ ہیں . امریکا میں مہنگائی40 برس میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،70 فیصد امریکی اقتصادی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ اگلے برس امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوجائے گی .

رواں ہفتے امریکا کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں متوقع اضافے سے بھارتی روپیہ بھی ڈالرکے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا اور بھارتی روپیہ پہلی بار 78.28 فی ڈالر تک پہنچ گیا .

. .

متعلقہ خبریں