عمران خان کی جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے جمشید دستی کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے مظفر گڑھ کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ٹکٹیں مانگ لی ہیں جبکہ معاملات طے ہونے کے بعد یہ باقاعدہ طور پرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔