ضمنی انتخاب کا محاذ، عمران خان کا اتوار کو لاہور کے دورے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخاب کا محاذ مضبوط کرنے کیلئے اتوار کو لاہور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، وہ لاہور میں جلسے اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
عمران خان ایک روزہ دور ے پر اتوار کے روز لاہور آئیں گے، وہ اتوار کو ضمنی انتخاب کے حوالے سے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے، ورکرز کنونشن میں لاہور کے چاروں ضمنی انتخاب کے حلقوں کے ورکرز شریک ہوں گے۔
عمران خان ضمنی انتخاب کے سلسلے میں لاہور میں دو جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ عمران خان لاہور میں ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔