جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہرشل گبز وادی کشمیر کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہو گئے، پوری دنیا کیلئے پیغام جاری کر دیا
مظفر آباد (قدرت روزنامہ)کشمیر پریمیئر لیگ میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کو مظفرآباد کی خوبصورتی نے اپنے سحر میں جکڑ لیا۔کشمیر پریمیئر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہرشل گبز کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے وادیِ کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ پاکستان کا وہ علاقہ ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں آئے، یہ ناقابل یقین طور پر خوبصورت ہے، یہ ایک لاجواب مقام ہے ۔‘پاکستانی بولنگ لائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہرشل گبز نے کہا کہ ’پاکستان مسلسل بہت اچھےفاسٹ بولرز بنا رہا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی بولنگ لائن کا اندازہ ہم پی ایس ایل سے لگا سکتے ہیں، بلکہ کے پی ایل میں بالرز کو دیکھ لیں جوابھی تک کھیلے گئے میچز میں بہترین پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’تقریباََ ہر ٹیم میں کم سے کم بھی تین بالرز شامل ہیں اور یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔‘اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے انٹر ویو میں وادی کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کشمیر کے شہر مظفرآباد کی خوبصورتی کا موازنہ سوئیٹزرلینڈ سے کیا تھا ۔