پنجاب حکومت آمدن بڑھانے کیلئے اورنج لائن سٹیشنز کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے ؟ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے لاہور میں بنائی گئی اورنج ٹرین کے تمام سٹیشنزکو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیاہے تاکہ ا س سے آمدن حاصل کی جا سکے ۔نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سٹیشنز پر موجود خالی جگہوں کی نیلامی کیلئے مختلف کمپنیوں سے بولیاں بھی مانگ لی ہیں ۔اسی سلسلے میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کمپنیوں کو ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں ۔صوبائی حکومت اورنج لائن سٹیشن پر ٹک شاپس بنانا چاہتی ہے جبکہ اے ٹی ایم مشینز لگانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔اس کے علاوہ گارمنٹس کے بڑے برانڈزبھی سٹیشنز پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کر سکیں گے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آوٹ سورسنگ کی منظوری دیدی ہے ۔