آئمہ بیگ کی ’نو میک اپ، فلٹر‘ تصاویر سے سب حیران
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلوکارہ آئمہ بیگ کی بغیر میک اپ اور کسی فلٹر کا استعمال کیے بغیر تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے قدرتی و دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں۔سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’چونکہ ہر کوئی انسٹاگرام پر شمالی علاقہ جات کی سیر کی اپنی تصاویر شیئر کررہا ہے تو میں نے بھی اس میں حصہ ڈالنے کا سوچ لیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصاویر پچھلے ہفتے کی ہیں جب انہوں نے شمالی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ دورے کے دوران میرے پاس میرا فون موجود تھا لیکن میں نے اسے زیادہ استعمال نہیں کیا، یہ تصاویر بھی بغیر میک اپ اور بغیر کسی فلٹر کے ہیں۔
انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی بغیر میک اپ اور فلٹر کے تصاویر شیئر کرنے کا مشورہ دیا۔
مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو میک اپ کے بغیر دیکھ کر بھی حیران ہیں اور کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ میک اپ کے بغیر بھی اتنی ہی دلکش ہیں جتنی میک اپ کیساتھ۔