معلوم کریں، کون آپ کی فیس بُک پروفائل کو خفیہ طور پر دیکھ رہا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس دورِ جدید میں اسمارٹ فونز کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فون ناصرف کالز اور میسجز بلکہ دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی دستیابی نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے، صارفین دن بھر فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر، آپ دوسرے اجنبیوں سے بھی جُڑ جاتے ہیں، فیس بُک بھی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے خیالات شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ فیس بُک پر سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تاہم، بہت سے لوگ خفیہ طور پر دوسروں کے پروفائلز کو چیک کر رہے ہیں۔
اگر آپ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی فیس بک پروفائل اور تصاویر کون دیکھ رہا ہے تو ایک آسان ٹرِک دستیاب ہے۔ آئیے اس کے بارے میں مزید جانیں۔
معلوم کریں کہ آپ کی فیس بک پروفائل کون دیکھ رہا ہے:
یہ جاننے کے لیے کہ آپ کی فیس بک پروفائل تصویر کون دیکھ رہا ہے، پہلے اپنے ڈیسک ٹاپ میں فیس بک کا ویب ورژن کھولیں۔
پھر ویب ورژن پر جائیں اور اپنی فیس بک آئی ڈی اور پاس ورڈ سے لاگ اِن کریں۔
فیس بک میں لاگ اِن ہونے کے بعد دائیں جانب کلک کریں۔ یہاں آپ کو مختلف آپشنز نظر آئیں گے۔ ویو سورس آپشن پر کلک کریں۔
اب آپ کی بورڈ پر ’Control + F‘ بٹن دبائیں، پھر سرچ پر جائیں اور بڈی آئی ڈی پر کلک کریں۔ اب ایک نیا ٹیب کھولیں۔
پھر URL کی جگہ ’Facebook.com/15-digit ID‘ درج کریں۔ اب آپ کے سامنے ان صارفین کے پروفائلز ہیں جو آپ کی فیس بک پروفائل دیکھتے ہیں۔
اس طرح، آپ آسانی سے ایسے صارفین کو تلاش کر سکتے ہیں جو خفیہ طور پر آپ کی فیس بک پروفائل دیکھتے ہیں۔