انٹر بینک میں ڈالر 212 کا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں آج ڈالر 2 روپے 4 پیسے مزید مہنگا ہو کر212 روپےکا ہوگیا ہے۔ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور روپیہ اپنی قدر مسلسل کھوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی بھی اب تک معمہ بنی ہوئی ہے، ایک دو دِن میں معاملات طے نہ ہوئے تو صورتحال مزید خطرناک ہوسکتی ہے۔
حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو معیشت پر ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کرکے میثاق معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مشکل یہ ہے آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے تاہم معاہدہ ہوتے ہی ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے۔