ہر پاکستانی کی پسندیدہ غذا جو چند دنوں میں جان لیوا مرض کا شکار بنائے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کو سرخ گوشت کھانا بہت زیادہ پسند ہے تو یہ عادت آپ کو جان لیوا امراض کا شکار بناسکتی ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔
سرخ گوشت کو زیادہ کھانے کی عادت جان لیوا جگر کے امراض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔سرخ گوشت کو بہت زیادہ کھانا کینسر، امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے تاہم اس تحقیق میں جگر پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
ایک تحقیق میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سرخ گوشت کو زیادہ کھانا ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے جو کہ جگر کے امراض کا خطرہ بڑھانے والی ایک بڑی وجہ ہے۔تحقیق کے مطابق سرخ گوشت کو تیز آنچ پر زیادہ دیرتک پکانا بھی جگر کے امراض اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے سے تعلق رکھتا ہے۔
تلے ہوئے یا بھنے ہوئے گوشت کی بجائے ابالنا یا سالن کی شکل میں کھانا زیادہ بہتر ہے۔ماہرین کے مطابق 65 سال کی عمر کے بعد سرخ گوشت کے بجائے دیگر صحت مند اشیاء کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔عمر رسیدہ افراد میں ویسے بھی دل اور دیگربیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔