بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں؟ ادرک کا یہ کار آمد نسخہ استعمال کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو موٹاپا خود ایک بہت بڑی بیماری ہے، ماہرین بھی آج تک اس بات کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے کہ بعض انسان موٹے کیوں ہوتے ہیں؟
انسان کے موٹے ہونے یا ان کے وزن بڑھنے کے حوالے سے کئی تحقیقات کی جاچکی ہیں اور ہر بار اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نیا سبب سامنے آیا ہے۔
خواتین ہوں یا مرد حضرات سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حسین اور فٹ نظر آئیں، لیکن اگر موٹاپا یا بڑھے ہوئے پیٹ کا مسلہ پیدا ہوجائے تو اس سے چھٹکارہ مشکل لگتا ہے۔اگر آپ بھی بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو ادرک کا یہ انوکھا نسخہ استعمال کریں جو پیٹ کی اضافی چربی کو گھٹائے اور آپ کو فٹ بنائے۔
ٹپ:
ایک کپ ادرک کا پاؤڈر لیں اس کو کسی بھی باڈی لوشن میں مکس کرکے ایک گاڑھا سا پیسٹ تیار کرلیں۔
اب ایک فوڈ ریپ پیپر شیٹ جو کہ کھانوں کو ایئر ٹائٹ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اس کا اتنا حصہ کاٹیں جتنا کہ آپ کی کمر اور پیٹ پر ایک کمر بیلٹ کی شکل میں آسکے۔
اب لوشن اور ادرک کا پیسٹ اپنے پیٹ پر اچھی طرح لگائیں اور اس پیپر ریپ شیٹ کو پیٹ اور کمر کے اطراف میں اچھی طرح چسپاں کرلیں۔
اس کو باندھ کر آپ رات بھر سوجائیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے پیٹ کو صاف کرلیں۔اس طرح سے نہ صرف آپ کا پیٹ کم ہوگا بلکہ کمر بھی برابر ہو جائے گی۔
ادرک فائدہ مند کیوں؟
ادرک کا پاؤڈر چونکہ اس میں اسٹارچ اور کاربوہائیڈریٹ شامل ہوتا ہے اس لئے یہ چربی کو گھٹانے میں کارآمد ہے۔
جب رات بھر پیٹ کی چربی پر اس پاؤڈر کے نیم اثرات پڑتے ہیں تو اس طرح آسانی سے چربی پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔