عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم رکنے پر بشری کا ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ) رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم روکنے کے فیصلے پر ان کی پہلی اہلیہ بشری اقبال کا ردعمل سامنے آگیا . بشری اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی(پوسٹ مارٹم)کا حکم معطل کردیا ہے .

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر اداکرتی ہوں . واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی فیملی نے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی جس پر عدالت نے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا . عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشری اقبال اشکبار ہوگئیں .

. .

متعلقہ خبریں