راجہ ریاض بھی آنکھیں دکھانے لگے ،اپوزیشن لیڈر کے اعلان پر اتحادی حکومت سہم کر رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور ارکان کی بیشتر تعداد کے غیر حاضر ہونے پر حکومتی و اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے ، قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے بائیکاٹ کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی بعد

میں حکومت نے منالیا، انڈیا میں گستاخی پر ایک بار پھر ایوان میں ارکان نے احتجاج کیا . قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا، ایم کیو ایم کے نومنتخب رکن محمد ابوبکر نے حلف اٹھایا .

اجلاس میں انڈیا میں ہونے والی گستاخی پر ارکان نے شدید اظہار مذمت کیا، وحید عالم خان نے کہاکہ گستاخی رسول ۖکی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا . ارمغان سبحانی نے کہاکہ انڈیا بھیجا جائے تلوار سے گستاخی کرنے والی کی گردن اڑانا چاہتا ہوں . بجٹ بحث کے دوران ن لیگی رکن شیخ روحیل اصغر، جی ڈی اے کی سائرہ بانو نے وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا اور افسران کی غیر موجودگی کی جانب توجہ مبذول کرائی جبکہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے پی ٹی آئی منحرف اپوزیشن ممبران کے ساتھ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے واک آؤٹ کیا جنہیں حکومتی وزرا منا کر لے آئے . مولانا جمال الدین نے دوران اجلاس افغانستان میں ہونے زلزلے اور پاکستان کو اس صورتحال میں امداد کا مطالبہ کیا . بعد ازاں اجلاس آج جمعرات کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں