صبور علی کا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لولی وُڈ ڈیوا صبور علی اور خوشحال خان کے حالیہ فیشن فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے، دونوں کے درمیان کیمسٹری اور قربت کو دیکھ کر صبور کے مداح جلن محسوس کر رہے ہیں۔

انتہائی خوبصورت صبور علی اور ابھرتے ہوئے ہینڈسم ستارے نے ایک ساتھ پوز کر کے سوشل میڈیا کے درجہ حرارت کو بڑھا دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


فوٹو شوٹ کی جھلکیاں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں، نقاب زن اسٹار نے اپنے انسٹاگرام پر فیشن فوٹو شوٹ کی شاندار تصویروں پر مشتمل ایک سیٹ شیئر کیا ہے۔
دونوں ستاروں نے ایک ساتھ “اوکے پاکستان” کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کیا اور ان کی تصاویر کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


حالانکہ دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہے، لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر بے حیائی اور عریانیت پھیلانے کا الزام کرتے ہوئے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
کام کی بات کریں تو صبور علی کو ڈرامہ سیریل امانت میں ان کی اداکاری کے لیے سراہا گیا جس میں عروہ حسین، عمران عباس اور ہارون شاہد شامل ہیں۔