خاتون نے بے گھر شخص سے شادی کرلی۔۔ خاتون نے سڑکوں پر رہنے والے شخص میں ایسی کیا خوبی دیکھی کہ اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا؟
میکسیکو (قدرت روزنامہ)کسی اجنبی اور بے گھر کو اپنے گھر میں جگہ دینا تو دور کی بات کوئی اپنے دروازے کے آس پاس بھی بیٹھنے تک نہیں دے سکتا۔ مگر دنیا میں کچھ نیک اور موم دل انسان بھی پائے جاتے ہیں جنہیں اپنے سے زیادہ دوسروں کا خیال ہوتا ہے۔
ایک ایسی ہی زندہ مثال خاتون کی شکل میں سامنے آئی ہے جس نے بے گھر آدمی سے شادی کر کے اسے اپنے گھر میں جگہ دے دی۔ یہ کہانی مقبول ہو رہی ہے جسے پڑھنے والے بھی حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
نیوز 18 کی خبر کے مطابق، میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، لوز یسینیا جیرونیمو سرنا نے 2009 میں ایک بے گھر شخص، جوآن مینڈوزا الویزار کو ایک دکان کے باہر کاریں دھوتے ہوئے دیکھا تھا اور پھر بے گھر آدمی سے پوچھا کہ کیا وہ اس کا میک اپ کر کے اسے تیار کر سکتی ہے؟
سرنا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جہ جب اس نے الویزار کو اس طرح کام کرتے دیکھا تو اُسے بہت ترس آیا۔ پھر میکسیکن خاتون اس شخص کو اپنے ساتھ لے گئی اور پھر اس کا میک اپ کر کے اسے تیار کیا۔
خاتون نے الویزار کے بارے میں بتایا کہ پہلی چیز جو میں نے دیکھی وہ اس کا لوگوں کے ساتھ خوبصورت سلوک تھا۔ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں الویزار کے میک اپ سے پہلے اور بعد میں ایک حیرت انگیز تبدیلی دکھائی گئی ہے، جہاں وہ بال کٹوانے کے بعد تقریباً ناقابل شناخت نظر آتا ہے۔
الویزار کا کہنا ہے کہ جب وہ سرنا سے ملے تو وہ مشکل وقت سے گزر رہے تھے۔ دونوں جوڑے کی شادی کو اب تک دس سال ہو چکے ہیں اور ان کے آج تین بچ بھیے ہیں۔الویزار اب اینٹوں کا کام کرتا ہے اور فارغ وقت میں موبائل فون (Repair) ٹھیک کرتا ہے۔