سفید اور لال رنگ کے کپڑوں میں یہ معصوم سی بچی آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیٹ پر شوبز شخصیات اکثر اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔تصویر میں موجود معصوم اور پیاری سی بچی آج کی مشہور اداکارہ ہے جسے ہر ملک میں پسند کیا جاتا ہے تو کیا آپ پہچاننے میں کامیاب ہوگئے یا پھر ہم بتائیں۔


مذکورہ تصویر میں موجود بچی کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ تاپسی پنو ہیں، اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ بچپن سے ہی ہنس مکھ طبعیت کی مالک ہیں۔

وائرل تصویر میں آپ خود دیکھ سکتے ہیں کہ تاپسی نے سفید اور لال رنگ کی ایک فراک پہن رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ تاپسی پنو اکثر فلموں میں اسی طرح کے معصومیت اور نٹ کھٹ کردار ادا کرنا پسند کرتی ہیں۔