شرمین عبید چنائے نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے پاکستان کے اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘ نے ریلیز ہوتے ہی پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔
مارول سنیمیٹک یونیورس کے نئے پراجیکٹ ’مس مارول‘میں اداکارہ مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد، اور فواد خان سمیت کچھ مشہور ایشیائی اداکار بھی شامل ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Juggernaut™ (@_thejuggernaut)


شرمین عبید چنائے نے سیریز کی قسط نمبر 4 اور 5 کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’ان اقساط میں آپ سیریز میں کمالہ خان کی طاقتوں کی اصل میں گہرائی میں ڈوب جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اقساط سیریز کی دیگر اقساط سے تھوڑی مختلف ہیں‘۔شرمین عبید نے بتایا کہ سیریز میں ابھی فواد خان کے کردار کی انٹری ہونا باقی ہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بھی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’فواد خان ایسے ناقابل یقین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جوکہ ورسٹائل ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جیسے ہی وہ سیٹ پر آتے ہیں اور آپ ان سے ایکشن میں آنے کو کہتے ہیں، تو آپ اُنہیں کام کرتے دیکھ کر باقاعدہ محسور ہوتے ہیں‘۔شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ’فواد خان واقعی لاجواب ہیں‘۔
شرمین عبید نے بتایا کہ ’ہر ہدایت کار نے سیریز میں کچھ مختلف دکھانے کی کوشش کی ہے، اور میں نے سیریز میں زیادہ تر مضبوط لوکیشنز پر کام کیا ہے‘۔واضح رہے کہ شرمین عبید نے بتایا کہ میں نے سیریز کی عکس بندی بہت ساری مختلف لوکیشنز پر کی ہے۔