ارشد ندیم مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ ٹوکیو اولمپکس سے واپس آنے کے بعد بڑا اعلان کر دیا

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ)ٹوکیو اولمپکس کے جیولین مقابلے میں پاکستانی قوم کا دل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشم ندیم کا کہنا ہے حکومت سہولتیں دے تا کہ وہ 2024 اولمپکس کی تیاریاں شروع کردیں۔پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ اوکاڑہ سے میاں چنوں پہنچا جہاں انہوں نے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ استاد رشید ساقی سے ملاقات کی۔ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ہوئے، ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ارشد ندیم لاہور پہنچے تو اپنی والدہ سے جھک کر اور ان کے پاؤں چھو کر ملے، ارشد ندیم کا میاں چنوں میں رشید ساقی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ارشد ندیم نے بھرپور سپورٹ پر پوری قوم، میڈیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 2024 اولمپکس کی بھرپور تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کروں گا، میں نے اپنی محنت کے مطابق رزلٹ دیا۔ارشد ندیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سہولتیں دے تا کہ 2024 اولمپکس کی تیاری کریں۔