ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہے .


اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 361 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 811 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں