اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت اب کیسی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔پاکستان شوبز انڈسڑی کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی گزشتہ روز طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔انسٹاگرام پر ایک اور سٹوری میں نمرہ خان نے لکھا کہ ’کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا ہے کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہ کرم میرے لیے دعا کریں۔گزشتہ روز معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ذہن نشین رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحتیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔مداحوں کو یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی نمرہ خان ہمت اور حوصلے سے کام لے کر جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔