سہانا خان کے اس سفید بیگ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو اکثر ہی مہنگے ملبوسات میں ورزش اور ڈانس کلاسز کے لیے گھر سے باہر نکلتے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں اسٹار کڈ کو ایک ایسے بیگ کے ساتھ دیکھا گیا جس کی قیمت نے لوگوں کو حیئرت میں مبتلا کردیا۔
سوشل میڈیا پر پیپارازیوں کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں کالے رنگ کی شرٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جسے انہوں نے آگے سے باندھ کر کراپ ٹاپ بنا رکھا تھا۔انہوں نے گرے شارٹ کے ساتھ چپلوں کی ایک جوڑی، سن گلاسز اور ایک شنیل برانڈ کا بیگ لے رکھا تھا۔
یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ وہ اپنے تازہ ترین لُک میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔لیکن، کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کے شنیل بیگ کی قیمت کتنی ہے؟
سُہانا خان کے اس شنیل بیگ کی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار روپے بھارتی روپے (پاکستانی 2 لاکھ 80 ہزار روپے) ہے۔Chanel Cambon W New Quilted Cc ایک انتہائی مہنگا بیگ ہے، جو ابھرے ہوئے سانپ کی کھالوالے ‘CC’ لوگو کے ساتھ آتا ہے۔
اس سے قبل سہانا پیسٹل رنگ کی ٹائٹس اور ایک شاندار سفید ٹاپ میں دیکھی گئی تھیں۔باہر گھومنے پھرنے کے لیے انہوں نے ایک 2 لاکھ 7 ہزار بھارتی روپے کا ایک سلینگ بیگ لے رکھاہے۔حال ہی میں، آرچیز اداکارہ کو بونی کپور اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا۔
رواں مہینے کے شروع میں، زویا اختر نے دی آرچیز کی شوٹنگ کو مکمل کیا ہے، جو سہانا، خوشی اور امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا کی پہلی فلم ہے۔اس فلم میں دیگر نئے اداکار بھی ہیں جن میں مہر آہوجا، دوت، ویدانگ راینہ اور یوراج مینڈا شامل ہیں۔یہ فلم آرچی کامکس پر بنائی گئی ہے اور اگلے سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔