کراچی(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا پہلا کاروباری روز پاکستانی روپیہ کیلئے اچھا ثابت ہوا، ڈالر سستا ہو گیا . تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 29 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی .
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں 204 روپے 85 پیسے سے کم ہو کر 204 روپے 56 پیسے ہو گئی ہے .
. .