امریکی اداکارہ لِندسے لوہان نے بدر شماس سے شادی کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ لِندسے لوہان نے کویتی فنانسر بدر شماس سے شادی کر لی۔اداکارہ لِندسے لوہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور اپنے دولہا بدر شماس کی تصویر پیار بھرے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں گلوکارہ نے انہیں اپنا شوہر کہہ کر مخاطب کیا ہے۔
انہوں نے یہ اعلان اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی اور بدر شماس کی تصویر سوشل میڈیا سائٹ پر شئیر کرتے ہوئے کیا، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ ’میں دنیا کی خوش قسمت ترین عورت ہوں کہ تم نے مجھے تلاش کیا اور محسوس کیا کہ میں خوشی اور محبت کی متلاشی ہوں، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم میرے شوہر ہو، میری زندگی اور میرا سب کچھ تم ہی ہو‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Lindsay Lohan (@lindsaylohan)

انہوں نے شوہر کو اپنی زندگی اور اپنا سب کچھ قرار دیا ہے جس پر مداحوں نے بھی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ لِندسے لوہان نے گزشتہ برس نومبر میں انسٹا گرام کے ذریعے ہی کویتی فنانسر بدر شماس کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹ کے ذریعے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔
کویت سے تعلق رکھنے والے لِندسے لوہان کے منگیتر بدر شماس دبئی میں عالمی سرمایہ کاری بینک میں اسسٹنٹ نائب صدر ہیں۔