پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب تعلیمی بورڈ نے 11 ویں جماعت کے 3 پیپرز کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 8 ،16 اور 18 جولائی کو ہونے والے پیپرز کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات اور 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے باعث شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس کے بعد 8 جولائی کو ہونے والا امتحان اب 29 جولائی ،16 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 27 جولائی کو ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 18 جولائی کو ہونے والا پرچہ اب 28 جولائی کو ہوگا۔